آئندہ ماہ صوبے بھر میں موٹر بائیک ایمبولینس سروس کا آغاز کریں گے: شہباز شریف

آئندہ ماہ صوبے بھر میں موٹر بائیک ایمبولینس سروس کا آغاز کریں گے: شہباز شریف

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے اکتوبر کے اوائل میں صوبے بھر میں موٹر بائیک ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ پنجاب میں موٹرسائیکل ایمبولینس سروس ایک ساتھ شروع کی جائے گی،اس ایمبولینس کا فائدہ یہ ہو گا کہ موٹرسائیکل ایمبولینس کو تنگ گلیوں میں پہنچنے میں آسانی ہوگی ۔
وزیراعلیٰ نے میڈیکا ایکسپو کے انعقاد میں تعاون پر ترکی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نمائش کو لاہور میں منعقد کرنے پر وہ برادر ملک کے صدر اور وزیراعظم کے مشکور ہیں، نمائش میں ترکی کی مایہ ماز کمپنیوں کے مالکان کی شرکت قابل فخر ہے، ایکسپو میں ترکی کے ممبران پارلیمنٹ کی شرکت بھی ہمارے لیے مسرت کا باعث ہے۔