قوم کی حمایت سے پاک فوج ملک کو دہشت گردی سے پاک کرنے میں کامیاب ہوئی: آرمی چیف

قوم کی حمایت سے پاک فوج ملک کو دہشت گردی سے پاک کرنے میں کامیاب ہوئی: آرمی چیف

راولپنڈی:  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ قوم کی غیر متزلزل حمایت سے پاک فوج ملک کو دہشت گردی سے پاک کرنے میں کامیاب ہوئی اور کوئی پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کر سکتا۔پاک فوج ہر قسم کے اندرونی و بیرونی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے.نوجوان نسل پاکستان کا سب سے بڑا قیمتی سرمایہ ہے وہ ملک مخالف پراپیگنڈہ سے کبھی بھی متاثر نہ ہو ملک مخالف پراپیگنڈہ میں ملک دشمن غیر ملکی ایجنسیاں ملوث ہیں نوجوان اپنے مثبت کردار سے قومی یکجہتی و ترقی میں کردار ادا کریں بلوچستان میں امن و استحکام کے بغیر پاکستان ترقی نہیں کر سکتا.

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سے بلوچستان کے 173طلبہ اور اساتذہ کے وفد نے ملاقات کی ان سے گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ بلوچستان میں امن و استحکام کے بغیر پاکستان ترقی نہیں کر سکتا آرمی چیف نے مزید کہا کہ طلبہ تعلیم پر توجہ دیں اور منفی خیالات کو ذہن میں جگہ نہ دیں .بلوچستان کے نوجوان باصلاحیت ہیں پاکستان کا مستقبل بلوچستان کے نوجوانوں سے وابستہ ہے. تعلیم ہماری قومی ترجیح ہے قومی مقصد کے حصول کے لیے معاونت جاری رکھیں گے کوئٹہ میں نسٹ یونیورسٹی کا قیام اسی سلسلے کی کڑی ہے.

da8a43ef52826a7da0a1929ca0361fa9

آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج پرامن، محفوظ اور مستحکم پاکستان کے عزم پر قائم ہے پاک فوج ہر قسم کے اندرونی و بیرونی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے. دشمن پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا قوم کے تعاون سے انتہا پسندی کے خاتمہ میں کامیابی حاصل کی قوم کی غیر متزلزل حمایت سے دہشتگردی سے نجات دلانے میں کامیابیاں حاصل کیں حکومت کی مدد سے بلوچستان میں مواصلات اور تعلیم کے شعبے میں منصوبے شروع کیے طلبہ نے پاک فوج کے اعلٰی پیشہ وارانہ معیار اور بلند عزم و حوصلے کو سراہا طلبہ نے آرمی چیف کو پرامن اور خوشحال پاکستان کے لیے اپنے عزم کی یقین دہانی کرائی۔

bd5a9cb88a4aa63c5983f44293bbb586