راولپنڈی میں ہاسٹل انتظامیہ کی مبینہ غفلت، طالبہ جاں بحق ، طالبات کا شدید احتجاج

راولپنڈی میں ہاسٹل انتظامیہ کی مبینہ غفلت، طالبہ جاں بحق ، طالبات کا شدید احتجاج
کیپشن: image by facebook

راولپنڈی: ہاسٹل انتظامیہ کی مبینہ غفلت نے بی ایس سی کی طالبہ کی جان لے لی۔

تفصیلات کے مطابق پوسٹ گریجویٹ کالج کے ہاسٹل میں مقیم عروج فاطمہ کی طبیعت گذشتہ رات بگڑ گئی، مگر ہاسٹل کی وارڈن نے طالبہ کو اسپتال لے جانے کی اجازت نہیں‌ دی.

ساتھی طالبات نے الزام عائد کیا ہے کہ بیس سالہ عروج فاطمہ ساری رات تڑپتی رہی، مگر کسی نے ایک نہیں

سنی، یہاں تک کہ وہ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی.

طالبات کا کہنا ہے کہ جب انھوں نے عروج کو اسپتال لے جانے کا مطالبہ کیا، تو وارڈن نے کہا تھا کہ انھیں اس کی اجازت نہیں. جب طالبات نے احتجاج کیا، تو اساتذہ نے اُنھیں مارا پیٹا.

عروج فاطمہ کی ہلاکت کے بعد کالج پرنسپل نے موقف اختیار کیا تھا کہ طالبہ دل کے عارضے میں مبتلا تھی مگر بچی کے ماموں نے اس موقف کو یکسر رد کر دیا.

واقعے کے بعد طالبات نے کالج انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ وارڈن کو گرفتار کرلیا گیا ہے , ماموں کا کہنا تھا کہ ہاسٹل میں بچی تڑپتی رہی، کوئی میڈیسن موجود نہیں تھی، جب میں پوچھا، تو مجھےانتظامیہ نے کمرے میں جانے کی اجازت نہٰں دی.

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کاحکم جاری کر دیا گیا ہے۔