مریم نواز نے چچا شہباز شریف کی سیاست کا باب بند کر دیا :معاون خصو صی شہزاد اکبر

مریم نواز نے چچا شہباز شریف کی سیاست کا باب بند کر دیا :معاون خصو صی شہزاد اکبر

اسلام آباد :وزیر اطلاعات شبلی فراز اور معاو ن خصوصی شہزا د اکبر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا قانونی جنگ ہارنے کے بعدمریم نواز  کی طرف سے  ایک بوکھلائی ہوئی سی کوشش کی گئی ہے ،مریم نواز کی پریس کانفرنس مکمل فرمائشی پروگرام تھا ،مریم نواز کی پریس کانفرنس ان کے چچا کیخلاف چارج شیٹ تھی ،مریم نواز نے تسلیم کر لیا کہ ان کے چچا مفاہمت کی سیاست کرتے تھے ۔

معاون خصوصی شہزاد اکبر نے پریس کانفرنس میں   مریم نواز کے بیانیے کا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ  مریم نواز کی پریس کانفرنس فرمائشی تقریر تھی، نہ ہی مریم نواز کی تقریر میں گرمی تھی ،نہ جذبہ نہ وہ دھار تھی ،مریم نواز نے مسلم لیگ ن سے شہباز شریف کی سیاست کاخاتمہ کر دیا ،شہباز شریف اور ان کی جماعت قانونی جنگ ہار چکی ہے ،قانونی جنگ ہارنے کے بعد بیانیہ کی جنگ بنانے کی کوشش کی گئی ،مریم نواز کی پریس کانفرنس مکمل فرمائشی پروگرام تھا ۔

شہزاد اکبر نے کہا مریم نواز نے شہباز شریف سے ہمدردی کے بجائے ان کی سیاست کا دھڑن تختہ کیا ہے ،مریم نواز نے چچا کیخلاف چارج شیٹ پیش کر کے ان کی سیاست کا باب بند کر دیا ،معاون خصو صی شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ حیران ہوں شہباز شریف کی گرفتاری کو گلگت بلتستان کے الیکشن سے جوڑا گیا ،بھتیجی نے شہباز شریف کو پنجاب کا لیڈر قرار دیا ان کا گلگت بلتستان سے کیا تعلق ہے ،شہباز شریف نے اب تک گلگت بلتستان میں کتنے جلسے کیے ؟انہوں نے کہا مسلم لیگ ن کو وہ احتسا ب قبول ہے جس میں وہ خود بری الذمہ ہوں ۔

معان خصوصی شہزاد اکبر کا کہنا تھا پوری دنیا جانتی ہے کہ نواز شریف کے کیا کرتوت تھے جس پر نااہل ہوئے ،علی بابااور 16 چور والا معاملہ ہے ،شہبا شریف اور ان کے بچوں کے معاملات الگ الگ ہیں ،شہباز شریف منظم منی لانڈرنگ کر رہے ہیں ،ناصر ف شہباز شریف کے اثاثے آمدن سے زائد ہیں بلکہ منی لانڈرنگ سے بنائے گئے ہیں ۔شہزاد اکبر نے کہا شہباز شریف کیخلاف 4 افراد نے منی لانڈرنگ میں معاونت کو قبول کر لیا ہے ،سب کو معلوم ہے شہباز شریف ڈرامہ بازی کے کس قدر ماہر ہیں ۔