برطانوی بادشاہ چارلس سوم کے نئے مونوگرام کی نقاب کشائی کردی گئی

برطانوی بادشاہ چارلس سوم کے نئے مونوگرام کی نقاب کشائی کردی گئی

لندن :برطانوی بادشاہ چارلس سوم کے نئے مونوگرام کی نقاب کشائی کردی گئی ،ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی وفات اور آخری رسومات کے بعد بادشاہ کے مونوگرام کو کالج آف آرمز کی جانب سے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

بادشاہ چارلس سوم کا نیا  مونوگرام سرکاری عمارتوں ،ریاستی دستاویزات اور ڈاک خانوں پر استعمال ہوگا۔اس ڈیزائن میں بادشاہ چارلس کے نام کے رسم الخط استمال کیے گئے ہیں ۔یعنی ’C‘ اور ’R‘ جبکہ III کو حرف ’R‘ کے اندر لکھا گیا ہے۔ ان تمام خروف کے اوپر شاہی تاج بنایا گیا ہے۔ اس مونوگرام کو سونے سے بنایا گیا ہے ۔دارالحکومت لندن کے بکنگھم پیلس کے کورٹ پوسٹ آفس اس نئے  مونوگرام  کو استعمال کرتے ہوئے اسٹامپ پوسٹ بنانے والا پہلا محکمہ بن گیا ہے۔