غزہ پر اسرائیلی حملوں میں شدت، 90 سے زائد فلسطینی شہید

07:51 PM, 28 Sep, 2025

غزہ : غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری میں شدت آ گئی ہے جس کے نتیجے میں ہفتے کو 90 سے زیادہ فلسطینی شہید ہو گئے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے رہائشی عمارتوں، بے گھر فلسطینیوں کی پناہ گاہوں اور خیموں کو نشانہ بنایا۔

شمالی غزہ میں اسرائیلی فوج نے نہتی خواتین اور بچوں پر بھی ڈرون حملہ کیا، جس میں ایک خاندان کے 11 افراد بھی شہید ہوئے۔ شہدا میں ایک فلسطینی صحافی بھی شامل ہے، جس کے بعد غزہ میں کل شہید صحافیوں کی تعداد 252 ہو گئی ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ نے غزہ میں جلد جنگ بندی کا دعویٰ کیا ہے، لیکن حماس کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے ابھی تک کوئی ٹھوس منصوبہ سامنے نہیں آیا۔

مزیدخبریں