گلبدین حکمت یار کی طالبان سے ہتھیار ڈالنے کی اپیل

گلبدین حکمت یار کی طالبان سے ہتھیار ڈالنے کی اپیل

کابل: افغانستان کے سابق وزیر اعظم گلبدین حکمت یار نے تقریبا بیس سال کی جِلا وطنی کے بعد اپنی پہلی تقریر میں طالبان سے ہتھیار ڈالنے کی اپیل کی ہے۔

حزبِ اسلامی کے سربراہ گلبدین حکمت یار ستمبر میں افغان حکومت کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط کیے تھے اور فروری میں اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے ان کے خلاف عائد پابندیاں ختم کرنے پر اتفاق کیا جس کے بعد حکمت یار ملکی سیاسی دھارے میں ان کی واپسی ہوئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق صوبہ لغمان میں ایک تقریر میں انہوں نے طالبان سے اپیل کی کہ 'وہ بھی امن کے کارواں میں شریک ہو جائیں اور بقول ان کے اس بے معنی اور ناپاک جنگ کو روکیں'.

مصنف کے بارے میں