وزیراعظم کا سعودی عرب کی ایران کیساتھ تعلقات بحالی کی خواہش کا خیر مقدم

وزیراعظم کا سعودی عرب کی ایران کیساتھ تعلقات بحالی کی خواہش کا خیر مقدم
کیپشن: وزیراعظم کا سعودی عرب کی ایران کیساتھ تعلقات بحالی کی خواہش کا خیر مقدم
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب کی جانب سے ایران کیساتھ تعلقات کی بحالی کیلئے جاری مثبت بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ایران ہمارا ہمسایہ جبکہ سعودی عرب انتہائی قریبی دوست ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے لکھا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے اٹھایا گیا یہ اقدام مسلم امہ کو مضبوط کرنے کا باعث بنے گا۔

2522bbca789fb0981ad7d08672732073

خیال رہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ ایران پڑوسی ملک ہے اور ہماری خواہش ہے کہ ان کے ساتھ تعلقات اچھے ہوں۔ تہران ترقی کرے، خوشحال ہو۔ خطے سمیت دنیا بھر میں دوستوں کے ساتھ مل کر ایران کے ساتھ مسائل حل کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

عرب میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سعودی عرب تیل کی دریافت سے پہلے سے موجود ہے۔ سعودی وژن 2030ء زیادہ طاقتور معیشت اور سعودی عوام کو زیادہ بہتر زندگی فراہم کرنے کے لیے لایا گیا ہے۔

شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکا سے تعلقات کے حوالے سے کہا کہ امریکا سعودی عرب کا سٹریٹجک ساتھی ہے۔ سعودی حکومت زیادہ مسائل پر امریکی صدر کی انتظامیہ کے ساتھ متفق ہے۔ اختلاف رائے کی مشترکہ بنیاد تلاش کرنے کےلیے مل کر کام کر رہے ہیں۔