کراچی :سٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا۔
سٹیٹ بینک نے شرح سود میں کوئی تبدیلی نہیں کی اور شرح سود کو 22 فی صد پر برقرار رکھاگیا ہے۔سٹیٹ بینک مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد کی زیر صدارت منعقد ہوا۔
اس اجلاس میں شرح سود کے مانیٹری پالیسی کا اعلان کیاگیا اور شرح سود کو آئندہ دو ماہ کے لیے برقرار رکھاگیا۔ واضح رہے کہ جون 2023 سے شرح سود مسلسل 22 فی صد پر موجود ہے۔
سٹیٹ بینک کے مطابق مہنگائی مالی سال 24ء کی دوسری ششماہی میں واضح طور پر کم ہونا شروع ہو گئی ہے۔ مہنگائی کی شرح میں کمی کے باوجود اس کی سطح بلند ہے، ستمبر 2025ء تک مہنگائی کو 7.5 فیصد تک لانے کے لیے موجودہ شرح سود ضروری ہے۔