بھارتی ناردرن کمانڈ کے سربراہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

03:16 PM, 29 Apr, 2025

نئی دہلی: بھارتی فوج کے ناردرن کمانڈ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایم وی ایس کمار کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ پہلگام میں ہونے والے فالس فلیگ آپریشن کی ناکامی کے بعد کیا گیا، جس میں انٹیلیجنس اور سکیورٹی کی خامیوں کو بنیاد بنایا گیا۔

جنرل کمار کی جگہ لیفٹیننٹ جنرل پراتک شرما یکم مئی سے نئی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ ذرائع کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ جنرل کمار نے آپریشن کے بعد پاکستان کے خلاف کسی بھی جارحانہ کارروائی سے انکار کیا تھا، جس کے بعد ان پر قیادت کے فقدان کا الزام عائد کیا گیا۔

ادھر بھارتی فوج کو حالیہ دنوں میں اندرونی خلفشار کا سامنا بھی ہے، جہاں بارہمولا میں اپنی ہی دو یونٹوں کے درمیان فائرنگ کے واقعے میں 5 سکھ فوجی ہلاک ہو گئے۔

مزیدخبریں