پی ٹی اے کا اسٹارلنک کو فوری لائسنس جاری نہ کرنے کا فیصلہ، مزید تاخیر متوقع

03:45 PM, 29 Apr, 2025

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے سٹارلنک کو فوری طور پر لائسنس جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے باعث کمپنی کی پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز کی فراہمی میں مزید تاخیر ہو سکتی ہے۔

 ذرائع کے مطابق پی ٹی اے نے سٹارلنک کو لائسنس کا اجرا پاکستان اسپیس ایکٹویٹیز ریگولیٹری بورڈ (پی ایس اے آر بی) کی مستقل رجسٹریشن کی شرط پر مشروط کیا ہے۔

یاد رہے کہ پی ایس اے آر بی نے اسٹارلنک کی عارضی رجسٹریشن 21 مارچ کو کی تھی اور اب کمپنی کو اپنی مستقل رجسٹریشن کے تمام ضروری امور مکمل کرنے کی ضرورت ہے۔

مزیدخبریں