راولپنڈی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر لیفیٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری آج شام ساڑھے 6 بجے اہم پریس بریفنگ دیں گے۔
یاد رہے کہ یہ پریس کانفرنس اس وقت ہو رہی ہے جب پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے پاکستان پر الزام تراشی کرتے ہوئے سندھ طاس معاہدہ معطل کر دیا ہے اور پاکستانی سفارتی عملے کو 30 اپریل 2025 تک بھارت چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔