یومِ مزدور پر ملک بھر میں چھٹی کا اعلان، بینک بھی بند ہوں گے

04:48 PM, 29 Apr, 2025

اسلام آباد:حکومتِ پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ جمعرات، یکم مئی کو ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔ یہ دن ہر سال محنت کشوں کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے تاکہ ان کی خدمات کو سراہا جا سکے۔

 اس دن تمام سرکاری اور نجی دفاتر بند رہیں گے، جبکہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بھی بینکوں کی بندش کا اعلان کیا ہے۔

یاد رہے کہ یومِ مزدور دنیا بھر میں منایا جاتا ہے اور اس موقع پر مختلف تقریبات اور ریلیوں کے ذریعے مزدوروں کے مسائل اجاگر کیے جاتے ہیں۔

مزیدخبریں