دبئی:دبئی میں جیٹکس 2025 نمائش کا انعقاد، ایپ سپ کے زیراہتمام پہلی بار پاکستانی پویلین بھی لگایا جارہا ہے۔ پاکستان کا 30رکنی اعلیٰ تعلیمی وفد عالمی نمائش میں شریک ہے۔ پاکستانی وفد کی قیادت چیئرمین ایپ سپ پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمان کررہے ہیں۔
وفد میں چاروں صوبوں کے نمائندے ،وائس چانسلر ز،ڈائریکٹرز اور نمایاں نجی یونیورسٹیز کے صدور شامل ہیں۔پاکستانی پویلین میں 12پاکستانی یونیورسٹیز حصہ لے رہی ہیں، جن میں سپیر ئیر یونیورسٹی لاہور،پشاور سٹی یونیورسٹی ، پشاور گندھارا یونیورسٹی ، گوجرانوالہ گفٹ یونیورسٹی ، پریسٹن یونیورسٹی اسلام آباد،راشد لطیف خان یونیورسٹی لاہور ، دی یونیورسٹی آف فیصل آباد،یونیورسٹی آف لاہور، ٹنڈو محمد خان یونیورسٹی آف ماڈرن سائنسز، یونیورسٹی آف سیالکوٹ،ملتان یونیورسٹی آف سدرن پنجاب شامل ہیں۔
پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمان کا کہناہے، ہم پاکستان کی تعلیمی قابلیت کو دنیا بھر میں اجاگر کرنا چاہتے ہیں۔۔ہم اپنی تعلیمی قوت کو دنیا کے سامنے فخر سے پیش کریں گے۔ جیٹکس دبئی 2025 نمائش میں پاکستانی پویلین کا مقصد پاکستان کے اعلیٰ تعلیمی معیار کو فروغ دینا، نئی تعلیمی شراکت داریوں کی تشکیل اور موجودہ تعلقات کو مضبوط بنانا ہے۔ یو اے ای میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو پاکستانی اعلیٰ تعلیم کے مواقع تک براہ راست رسائی فراہم کرنا ہے۔
ان کامزید کہان تھا کہ تعلیم اور طب کے شعبے میں تحقیق اور جدت کے ذریعے پاکستان کے مثبت امیج کو دنیا بھر میں اجاگر کرنا ہے۔
ایپ سپ نے اس سے پہلےپروفیسرڈاکٹر چوہدری عبدالرحمان کی قیادت میں 2023 میں استنبول میں منعقدہ عالمی نمائش میں پاکستان کی نمائندگی کی جبکہ 2024 میں فرانس کے شہر ٹولوز میں منعقدہ گلوبل ایگزیبیشن میں پاکستان پویلین لگایا گیا جس میں پاکستان یونیورسٹیوں اور ایچ ای سی کی نمائندگی کی گئی۔