ابوظہبی: متحدہ عرب امارات نے عالمی تیل برآمد کنندگان کی تنظیم 'اوپیک' اور 'اوپیک پلس' سے علیحدگی اختیار کرنے کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔ اماراتی خبر رساں ادارے کے مطابق اس فیصلے پر عملدرآمد یکم مئی سے ہوگا۔
سرکاری بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ قدم ملک کے قومی مفادات، طویل المدتی معاشی حکمتِ عملی اور توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کو وسعت دینے کے تناظر میں اٹھایا گیا ہے۔ یو اے ای اپنی معاشی ترجیحات کے مطابق تیل کی پیداوار اور برآمدات کے لیے آزادانہ فیصلے کرنے کا خواہاں ہے۔
اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ خلیجی خطے اور خصوصاً آبنائے ہرمز میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور سپلائی چین میں ممکنہ تعطل کی وجہ سے عالمی منڈی غیر یقینی صورتحال کا شکار ہے، جس کے پیشِ نظر اپنی توانائی کی پالیسی کو خود مختار بنانا وقت کی ضرورت ہے۔
متحدہ عرب امارات کا اوپیک سے علیحدگی کا اعلان، یکم مئی سے اتحاد ختم کرنے کا فیصلہ
10:25 AM, 29 Apr, 2026