ایران سے جلد بازی میں کوئی برا معاہدہ نہیں ہوگا، قومی سلامتی اولین ترجیح ہے، وائٹ ہاؤس

10:55 AM, 29 Apr, 2026

واشنگٹن: وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے واضح کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کسی بھی غیر ملکی معاہدے، بالخصوص ایران کے معاملے میں قومی سلامتی کو سرفہرست رکھیں گے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکہ اس وقت ایرانی حکام کے ساتھ مذاکرات کے عمل میں مصروف ہے، تاہم کسی دباؤ میں آکر یا جلد بازی میں کوئی ایسا معاہدہ نہیں کیا جائے گا جو ملکی مفادات کے منافی ہو۔
ترجمان نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ کی اولین ترجیح امریکی عوام کا تحفظ اور قومی سلامتی کا استحکام ہے۔ ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے کے حوالے سے انہوں نے دوٹوک موقف اپنایا کہ ہم کسی بھی 'برے معاہدے' کا حصہ نہیں بنیں گے اور ہر فیصلہ قومی سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔

مزیدخبریں