زمینی حقائق کے پیشِ نظر کراچی اور لاہور کا موازنہ درست نہیں، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب

02:10 PM, 29 Apr, 2026

لاہور: میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے وزیر بلدیات پنجاب بلال یاسین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی اور لاہور کے جغرافیائی حالات مختلف ہیں، اس لیے دونوں شہروں کا موازنہ کرنا مناسب نہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ لوکل گورنمنٹ کے ادارے خاطر خواہ وسائل کے بغیر عوامی مسائل حل نہیں کر سکتے۔
مرتضیٰ وہاب نے دونوں شہروں کے بنیادی مسائل پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ لاہور میں زیرِ زمین پانی کی سہولت موجود ہے، جبکہ کراچی کو اپنی ضروریات پوری کرنے کے لیے 125 کلو میٹر دور سے پانی لانا پڑتا ہے، جو ایک بڑا چیلنج ہے۔
میئر کراچی نے "سیکھنے اور سکھانے" کے عمل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایک شہر دوسرے شہر کے تجربات سے فائدہ اٹھا کر شہریوں کی بہتر خدمت کر سکتا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن اور واسا (WASAA) کے درمیان تعاون کے لیے ایک مفاہمت کی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے جائیں گے۔ مرتضیٰ وہاب نے وزیر بلدیات پنجاب بلال یاسین کو کراچی کے دورے کی دعوت بھی دی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کا منشور صرف عوام کی خدمت ہے

مزیدخبریں