اسلام آباد : نیب کی سفارش پر انٹرپول نے بحریہ ٹاؤن سکینڈل کے مرکزی ملزم ملک ریاض اور ان کے بیٹے علی ریاض ملک کے ریڈ وارنٹ جاری کر دیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس اقدام کے بعد ملزمان کو بیرونِ ملک سے پاکستان لانے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔
نیب نے ملک ریاض کی گرفتاری اور واپسی کے لیے دبئی حکام سے باقاعدہ رابطہ کر لیا ہے۔ ریڈ وارنٹ جاری ہونے کے بعد اب ملزمان کو وطن واپس لانے کے لیے قانونی مرحلہ باقاعدہ طور پر شروع کر دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس کیس میں قانون کے مطابق تمام تقاضے پورے کیے جائیں گے تاکہ احتساب کے عمل کو منطقی انجام تک پہنچایا جا سکے۔