معروف پاکستانی اداکارہ نے پروڈکشن کے میدان میں قدم رکھنے کا فیصلہ کر لیا

معروف پاکستانی اداکارہ نے پروڈکشن کے میدان میں قدم رکھنے کا فیصلہ کر لیا

لاہور:معروف پاکستانی اداکارہ سعد یہ امام نے اداکاری کے بعد پروڈکشن کے میدان میں بھی قدم رکھنے  کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اداکارہ نے پاکستانی میڈیا کو انٹر ویو دیتے ہوئے کہا کہ" اداکارہ کی حیثیت سے زیادہ اب پروڈیوسر کے طور پر کام کرنے کی خواہشمند ہوں جسکی منصوبہ بندی جاری ہے۔"
سعدیہ امام  نے یہ بھی بتا یا کہ ٹی وی ڈراموں کیساتھ ساتھ مجھے فلموں میں بھی کام کرنے کی آفرز مل رہی ہیں لیکن فی الحال ٹی وی شوز کرنے میں دلچسپی رکھتی ہوں۔


یاد رہے کہ سعدیہ امام پاکستانی انڈسٹری کا بہت جانا مانا نام ہیں انہوں نےانڈسٹری کے ساتھ ساتھ اپنی نجی زندگی کو باخوبی نبھایا ہے۔ تاہم سعدیہ امام خوش و خرم اپنی ازدواجی زندگی گزار رہی ہیں اور ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔