زید علی نے بیوی کا مذاق اڑانے والوں کے منہ بند کر دئیے

زید علی نے بیوی کا مذاق اڑانے والوں کے منہ بند کر دئیے

لاہور : سوشل میڈیا سے شہرت پانے والے کامیڈین زید علی نے اپنی نئی نویلی بیوی کا مذاق اڑانے والوں کو منہ توڑ جواب دیدیا


اطلاعات کے مطابق زید علی نے گزشتہ دنوں اپنی بیوی کے ساتھ اپنی تصویر ٹویٹ کی تھی جس پر کچھ لوگوں نے انتہائی بے ہودہ کمنٹس کئے جس پر سوشل میڈیا پر ایک طوفان مچ گیا۔لوگ زید علی کی حمایت پر نکل پڑے اور انہوں نے ان لوگوں کی شدید بے عزتی کی جنہوں نے زید علی کی بیوی کا مذاق اڑایا


زید علی نے بھی بعد میں ٹویٹر پر آ کر ان لوگوں کو جواب دیا اور کہا کہ ایسے لوگوں کو اپنی شکل بھی دیکھنی چاہیے جو ان کی بیوی کے بارے میں کمنٹ کر رہے ہیں۔