پاکستان کی کرپٹو سفارت کاری عالمی سطح پر مضبوط مقام پر پہنچ گئی

12:11 PM, 29 Aug, 2025

اسلام آباد : پاکستان نے کرپٹو کرنسی اور ڈیجیٹل اثاثوں کے حوالے سے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی قائم کی ہے، جو اس شعبے کی نگرانی اور ریگولیشن کا ذمہ دار ہے۔ یہ اقدام پاکستان کے ڈیجیٹل فنانس کے میدان میں ایک نمایاں سنگ میل سمجھا جا رہا ہے۔

وزیر مملکت برائے کرپٹو اور بلاک چین بلال بن ثاقب نے کہا ہے کہ پاکستان کی کرپٹو پالیسی عالمی وژن کے عین مطابق نئے بین الاقوامی اقتصادی مواقع فراہم کر رہی ہے۔ ان کے مطابق پاکستان کا سٹریٹجک بٹ کوائن ریزرو مستقبل میں سرمایہ کاری کی نئی راہیں کھولے گا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے فنانشل ٹائمز نے پاکستان کی کرپٹو انڈسٹری میں تیزی سے ترقی اور مؤثر حکمت عملی کو سراہا ہے، جو پاکستان کی عالمی اہمیت کو ظاہر کرتی ہے۔ بلال بن ثاقب نے کہا کہ اب پاکستان ایک فعال اور مضبوط عالمی شراکت دار کے طور پر کرپٹو اور ڈیجیٹل جدت کے میدان میں اپنا مقام بنا رہا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان کے ساتھ ساتھ دیگر کئی ممالک، جیسے سوئٹزرلینڈ اور ایل سلواڈور، نے بٹ کوائن کو قانونی ٹینڈر کے طور پر تسلیم کیا ہے۔

مزیدخبریں