لاہور میں موسم خوشگوار، مختلف علاقوں میں بوندا باندی اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے لگیں

03:11 PM, 29 Aug, 2025

لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور میں شدید گرمی کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔ دوپہر کے وقت آسمان پر گھنے بادل چھا گئے، جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی اور ٹھنڈی ہواؤں کا سلسلہ بھی جاری ہے، جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ موسم میں یہ تبدیلی شہریوں کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں، جو کئی دنوں سے شدید گرمی کا سامنا کر رہے تھے۔

دوسری جانب پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ دو ستمبر تک پنجاب کے مختلف علاقوں میں تیز بارشوں کا امکان ہے، جس سے بعض نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے اور اربن فلڈنگ کا خدشہ موجود ہے۔

انتظامیہ نے تمام متعلقہ اداروں کو ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

مزیدخبریں