خاموشی ٹوٹ گئی، گووندا اور اہلیہ سنیتا نے علیحدگی کی خبروں کی تردید کر دی

04:16 PM, 29 Aug, 2025

ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے اپنی علیحدگی سے متعلق زیر گردش خبروں پر خاموشی توڑتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔

حال ہی میں ایک تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے گووندا نے طلاق کی افواہوں کو سختی سے مسترد کیا۔ انہوں نے کہا مجھے جو کچھ ملا ہے، وہ میری اوقات سے زیادہ ہے۔ میری بیوی میرے گھر کی دیوی ہے۔" انہوں نے ہاتھ جوڑ کر واضح کیا کہ ان کی بیوی ان کی زندگی کا سب سے قیمتی حصہ ہیں اور ان کے درمیان علیحدگی کی کوئی بات نہیں۔

اداکار کا مزید کہنا تھا کہ  مرد جتنا بھی پیسہ یا شہرت حاصل کر لے، اس کی اصل قسمت اس کی بیوی سے ہی جڑی ہوتی ہے۔ میں کبھی کسی عورت کی بے عزتی یا مخالفت نہیں کرتا۔"

تقریب میں گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا بھی ان کے ہمراہ موجود تھیں، جنہوں نے مختصر مگر واضح الفاظ میں کہا، "میرا شوہر صرف میرا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا اور شوبز حلقوں میں گووندا اور سنیتا آہوجا کی ممکنہ علیحدگی کی خبریں زیر بحث تھیں، جن کی اب دونوں نے واضح الفاظ میں تردید کر دی ہے۔

مزیدخبریں