پنجاب میں سیلاب سے ہلاکتیں 28 ہو گئیں، قصور سمیت مزید علاقوں کو خطرہ

09:01 PM, 29 Aug, 2025

لاہور : صوبہ پنجاب میں سیلابی صورتحال تشویشناک ہو گئی ہے، پی ڈی ایم اے کے مطابق اب تک 28 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا اور ریلیف کمشنر نبیل جاوید نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ 1955 کے بعد ستلج میں ایسی صورتحال پہلی بار دیکھی جا رہی ہے۔ ان کے مطابق بھارت میں بند ٹوٹنے کے باعث پانی کا رخ قصور کی جانب ہو گیا، جس سے بچاؤ کے لیے مقامی بند میں شگاف ڈالنا پڑا۔

ڈی جی نے مزید خبردار کیا کہ آئندہ خطرہ ہیڈ اسلام، اوکاڑہ اور ساہیوال کو بھی لاحق ہو سکتا ہے، جبکہ دریائے راوی میں بھی سیلابی کیفیت پیدا ہو سکتی ہے۔

ریلیف کمشنر نبیل جاوید نے کہا کہ اوکاڑہ، پاکپتن اور گردونواح کے علاقوں میں خطرے کی شدت بڑھ رہی ہے، اور حکومت تمام دستیاب وسائل استعمال کر کے متاثرہ علاقوں سے انخلا یقینی بنا رہی ہے۔

مزیدخبریں