سانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، ذمہ داروں کا تعین

12:05 PM, 29 Aug, 2026

اسلام آباد(جاویدنور )سانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کردی گئی، تحقیقاتی کمیٹی نے واقعے کی وجوہات اور ذمہ داروں کا تعین کرلیا۔

ذرائع کے مطابق سابق سیکرٹری داخلہ شاہد خان نے رپورٹ گزشتہ رات وزیراعظم کے مشیر کے دفتر میں جمع کرائی، جبکہ وزیراعظم کے مشیر توقیر شاہ نے رپورٹ کے مندرجات اور سفارشات سے وزیراعظم کو آگاہ کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی کمیٹی کے تمام ارکان نے رپورٹ پر دستخط کیے ہیں۔ رپورٹ میں سانحے کے دوران غیر حاضر پمز عملے کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔

رپورٹ میں ریسکیو ٹیموں کو پیش آنے والی مشکلات اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے میں درپیش رکاوٹوں کی بھی نشاندہی کی گئی ہے۔

تحقیقاتی کمیٹی نے مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام، ہنگامی ردعمل کو مؤثر بنانے اور ریسکیو اقدامات میں بہتری کے لیے متعدد سفارشات بھی پیش کی ہیں۔

مزیدخبریں