گوجرانوالہ میں بچہ گینگ سرگرم:شادی کی تقریبات میں جیب کاٹنے کی ایک اور ویڈیو آگئی

03:36 PM, 29 Dec, 2016

نیوویب ڈیسک

گوجرانوالہ میں شادی کی تقریبات میں جیب کاٹنے اور خواتین کے پرس چوری کرنے کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آگئی.  رخصتی کے وقت 4 بچوں نے دلہن کے والد کی جیب کاٹ لی .گوجرانوالہ میں شادی کی تقریبات میں خواتین کے پرس اور مردوں کی جیبیں کاٹنے والا بچہ گینگ سرگرم ہو گیا. میرج ہال میں خواتین کے پرس چوری کرنے والے ایک بچے کو گذشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا.جبکہ اس کے باقی تین ساتھیوں کی ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہےجس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چار بچے کس دیدہ دلیری کے ساتھ رخصتی کے وقت دلہن کے والد اشرف اور اس کے چچا سرور کی جیبیں کاٹ رہے ہیں.
یہ بچے بن سنور کر شادی کی تقریبات میں جاتے ہیں اور خواتین کے پرس اور مردوں کی جیبوں سے پرس نکا ل لیتے ہیں 
جبکہ گذشتہ روز میرج ہال میں خواتین کے پرس چوری کرنے والے بچے حذیفہ کو آج عدالت میں پیش کیا گیا. جہاں عدالت نے ننھے ملزم حذیفہ کے خلاف فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

ویڈیو دیکھیں 

مزیدخبریں