چین کو برہم کرنے کی سزا، ٹرمپ نما مرغ کا مجسمہ نصب کر دیا

09:11 PM, 29 Dec, 2016

نیوویب ڈیسک

امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شاید تجارت اور تائیوان کے حوالے سے اپنے بیانات کی وجہ سے چین کو برہم کیا ہے لیکن ایسا دکھائی دیتا ہے کہ انھوں نے چینی عوام میں بھی مقبولیت حاصل کی ہے۔ نئے چینی سال کو مرغ کا سال قرار دیا گیا ہے اور اسی ضمن میں شانزی صوبے کے شہر تائی یوآن کے ایک شاپنگ سینٹر کے باہر ٹرمپ سے مبینہ مشاہبت رکھنے والا ایک مجسمہ نصب کیا گیا ہے۔

اس مجسمے کے ڈیزاینر نے چینی میڈیا کو بتایا کہ وہ ان کے بالوں کے سٹائل اور ہاتھوں کے اشاروں سے متاثر ہوئے تھے۔چینی نیا قمری سال 28 جنوری سے شروع ہورہا ہے۔

چین میں ایسا پہلی بار نہیں ہوا کہ امریکی نومنتخب صدر اور کسی پرندے کے درمیان مشابہت کو پیش کیا گیا ہو۔

نومبر میں ہینگشو کے ایک سنہری چکور کو اس وقت انٹرنیٹ پر شہرت ملی جب ایک شخص نے اس جانب توجہ دلائی کہ اس پرندے کے سر پر بالوں کا سٹائل اور نیلی آنکھیں ڈونلڈ‌ ٹرمپ سے مشابہت رکھتی ہیں.

مزیدخبریں