میرا اور میرے بچوں کا شریف خاندان سے کبھی کاروباری لین دین نہیں رہا، ڈار

میرا اور میرے بچوں کا شریف خاندان سے کبھی کاروباری لین دین نہیں رہا، ڈار

لاہور: سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عمران خان بے بنیاد الزامات لگانے کے ماہر ہیں، میرا یا میرے بچوں کا شریف خاندان سے کبھی کوئی کاروباری لین دین نہیں رہا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا عمران خان ہمیشہ جھوٹے الزامات لگاتے رہے ہیں۔میرا کا بیٹا 2003 سے دبئی میں کام کر رہا ہے اور دبئی میں کوئی بھی کام بغیر قانونی کارروائی کے نہیں ہوتا جبکہ میں بھی قانونی طریقے سے کام کر رہا تھا اور میرا کوئی فعل ڈھکا چھپا نہیں تھا، میں نے اپنے عہدے کا حلف لینے سے پہلے ہر جگہ سے استعفیٰ دیا تھا۔
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے آج پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار کو شریف خاندان کا فرنٹ مین قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسحاق ڈار اور ان کے بیٹوں کی 11 کمپنیاں ہیں جن میں سے ایک کپمنی کے 52 ولاز ہیں۔