سیالکوٹ: وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے یو تھ افیئر ز عثمان ڈار نے کہا ہے تحریک انصاف کی حکومت پر دباﺅ ڈالنے والو ں کو یہ بات یا د رہے کہ چاہے سیاست ہو یا کھیل وزیر اعظم عمر ان خان پر جب بھی دباﺅآیا انہوں نے بہتر کارکردگی کا مظا ہرہ کیا۔ افسو س اس با ت کا ہے بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر ان کے ویژن کی تر جمانی کرنے کی بجائے اپنی چوری بچانے کے لئے تقریریں کی گئیں، آصف زرداری یہ بات بھو ل گئے کہ ایک با ری آپکی اور ایک ہماری کا دور ختم ہو چکا ،اب کی بار ان کا مقابلہ انکے بھائی نواز شریف سے نہیں بلکہ ایک سچے پا کستانی لیڈر سے ہے۔
ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے یو تھ افیئر ز عثمان ڈار نے آصف ذرداری اور بلا ول ذرداری کی گڑھی خدا بخش میں کی گئی تقا ریرکے ردعمل میں کیا۔ انہوں نے کہا بلا ول بھٹوذرداری ایسا بچہ ہے جو صرف دوسروں کی لکھی باتیں دوہراتا ہے اس کی اپنی کوئی سو چ نہیں ہے ، جو نو جو ان ٹھیک سے بول بھی نہ سکے اس کی بات کا کیا بر ا ماننا، مگر قو م فکر نہ کرے ہم نے وزیر اعظم یو تھ پر وگر ام میں بلا ول جیسے بچوں کے لئے حصہ رکھاہے۔
انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے جس خوبصورتی کے ساتھ کرپشن کا پیسہ ملک سے با ہر بھیجوایا ہے اس پر انہیں صدارتی ایو رڈ سے نو ازنا چاہیے، جس انداز میں انہو ں نے ماڈلز سے لے کر دودھ اور فالودے والو ں کو استعما ل کیا انہیں تو کرپشن کے شنہشاہ کا خطاب دینا چاہیے۔ اس سے قبل جب بھی ان پر کرپشن کے الز امات لگائے گئے انہوں نے ایک ہی جو اب دیا کہ آپ بھی تو کرپٹ ہیں اور معاملہ وہیں دفن ہو جاتا مگر اب تکلیف اس بات ہے کہ اس دفعہ تحریک انصاف کی قیا دت کو کرپشن کا طعنہ دے کر چپ نہیں کر واسکتے ۔
انہو ں نے کہاکہ تحریک انصاف نے سو دنوں میں مشکل مگر تا ریخی فیصلے کئے جس کی وجہ سے ملک ترقی کی راہ پر چل پڑا اور بہت جلد ملک میں خوشحالی ہو گی۔ تحریک انصاف کے منشو ر میں اس بات کو واضع کیا تھا کہ نہ کرپشن کر یں گے اور نہ ہی کرنے دیں گے بلکہ جنہوں نے اس ملک کو لوٹا انہیں جیلوں میں ڈالیں گے ۔