بجلی 1 روپے 71 پیسےمہنگی کر دی گئی

03:35 PM, 29 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

کراچی:  کراچی کے صارفین کے لیے بجلی 1 روپے 71 پیسےمہنگی کر دی گئی۔


نیپرا اتھارٹی نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی مہنگی کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔ فیصؒے کے مطابق قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگا۔

فیصؒے میں کہا گیا کہ قیمتوں میں اضافہ سہ ماہی ایڈجسمنٹ کی مد میں کیا گیا۔  کراچی کے صارفین سے اپریل، مئی جون 2023  کہ 48 پیسے فی یونٹ  جنوری تا مارچ لیے جائے گا۔

نیپرا فیصلے میں کہا گیا کہ جولائی اگست اور ستمبر 2023 کہ 1 روپے 24 پیسے فی یونٹ بھی یکم جنوری سے ریکور ہونگے۔


کراچی کے صارفین کے لیے قیمتوں میں اضافہ وفاقی حکومت کی درخواست پر کیا گیا۔ اضافہ مالی سال 2022/23 کی تیسری اور چوتھی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا

مزیدخبریں