پاکستان کی بھارت میں کرسمس پر توڑ پھوڑ کی مذمت، اقلیتوں پر ظلم پر اظہار تشویش

12:50 PM, 29 Dec, 2025

اسلام آباد: پاکستان کی وزارت خارجہ نے بھارت میں کرسمس کے موقع پر ہونے والی توڑ پھوڑ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں اقلیتوں پر ظلم و ستم نہایت تشویشناک ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے اس واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ کرسمس کے موقع پر بھارت میں ہونے والے توڑ پھوڑ کے واقعات ریاستی سرپرستی میں ہوئے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت میں مسلمانوں کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے اور ان کے گھروں کو مسمار کیا جا رہا ہے، جس سے مسلمانوں میں خوف اور بیگانگی کا احساس مزید بڑھ گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت میں اقلیتوں کے خلاف ظلم و ستم کے واقعات عالمی سطح پر ایک سنگین مسئلہ بن چکے ہیں۔

طاہر حسین اندرابی نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت میں اقلیتوں کے حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے اور بھارت میں اقلیتوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے مناسب اقدامات کرے۔

مزیدخبریں