لاہور:وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ دشمن قوتیں سوشل میڈیا کے ذریعے ہمارے بچوں کو خودکش حملہ آور بنانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر سب کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں تاکہ مستقبل میں ایسے خطرات سے بچا جا سکے۔
عظمیٰ بخاری نے مزید واضح کیا کہ ریاست کے ساتھ ساتھ گھر والے اور سوسائٹی بھی بچوں کی حفاظت میں اہم کردار ادا کریں۔ ان کے مطابق متعلقہ بچی سے سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کیا گیا تھا، جس کے بعد اسے ذہن سازی کے ذریعے نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔
وزیر اطلاعات نے عوام پر زور دیا کہ وہ بچوں کی آن لائن سرگرمیوں پر خصوصی نظر رکھیں اور انہیں ایسے عناصر سے محفوظ رکھیں جو ریاست اور معاشرے کے خلاف استعمال کیے جا سکتے ہیں۔