اسلام آباد :قومی ادارہ برائے سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے خبردار کیا ہے کہ نئے سال کے آغاز پر جعلی تحائف اور مبارک باد کے پیغامات کے ذریعے واٹس ایپ اکاؤنٹس ہیک کیے جا سکتے ہیں۔
ایجنسی نے صارفین سے کہا ہے کہ کسی بھی مشکوک لنک پر کلک نہ کریں اور واٹس ایپ کا تصدیقی کوڈ کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں۔ ماہرین کے مطابق ہیکرز اسپائی ویئر کے ذریعے صارفین کے پیغامات، کالز، تصاویر اور لوکیشن تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔
این سی سی آئی اے نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ موبائل اور واٹس ایپ کی سیکیورٹی کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔