دبئی:پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کو دبئی میں ورلڈ سپورٹس سمٹ کے دوران گلوبل بریک تھرو ایتھلیٹ آف دی ائیر کا ایوارڈ دیا گیا۔ تقریب میں دنیائے اسپورٹس کی نامور شخصیات کے علاوہ دبئی کے حکمران کے بیٹے شیخ منصور بن محمد بن راشد المکتوم نے بھی شرکت کی اور ارشد ندیم کو شیخ محمد بن زاید ایوارڈ پیش کیا، جس پر انہیں زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس 2024 میں 92.97 میٹر کی شاندار تھرو کر کے گولڈ میڈل جیتا تھا، جس کے بعد انہیں عالمی سطح پر یہ اعزاز ملا۔ پاکستانی عوام نے بھی دبئی میں ہونے والی تقریب میں ارشد ندیم کو مبارکباد دی۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے ارشد ندیم کو ایوارڈ ملنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ یہ پاکستان کے لیے فخر کی بات ہے اور ارشد ندیم ملک کا اعزاز ہیں۔