لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کے بادل چھانے کو تیار ، ہلکی بارش متوقع

05:32 PM, 29 Dec, 2025

لاہور:لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کے بادل چھانے کو تیار ہیں۔ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق 30 دسمبر سے 2 جنوری کے دوران پہاڑی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ راولپنڈی، مری، گلیات اور پوٹھوہار ریجن میں بھی بارش اور برفباری کی توقع کی جا رہی ہے۔
لاہور میں یکم جنوری تک ہلکی بارش متوقع ہے، جس سے شہر کا موسم سرد اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

مزیدخبریں