وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے خط میں جھوٹ بولا گیا، ان کے رویے سے صورتحال کشیدہ ہوئی:عظمی بخاری

06:00 PM, 29 Dec, 2025

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے خط میں جھوٹ بولا گیا اور ان کے رویے سے صورتحال کشیدہ ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ سہیل آفریدی اپنے ساتھ غنڈے لے کر آئے اور پنجاب اسمبلی کے دروازے توڑ کر صحافیوں کو دھکے دیتے ہوئے اندر داخل ہوئے، تاہم ہم نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ سہیل آفریدی کو قانون کے مطابق پروٹوکول دیا گیا، لیکن انہیں چاہیے کہ وہ اپنے صوبے پر توجہ دیں اور پنجاب میں رٹ لگانا چھوڑیں۔

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ سہیل آفریدی خط کے ذریعے خبروں میں زندہ رہنا چاہتے ہیں، اور وہ ہمارے مہمان تھے، جن کی روانگی تک ذمہ داری کے ساتھ دیکھ بھال کی گئی۔

مزیدخبریں