اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے سہیل آفریدی کے خط پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جب آپ کی قیادت میں وفاقی دارالحکومت پر حملے ہوتے ہیں اور پاکستان کی وحدت پر بار بار حملے کیے جاتے ہیں، تب آئینی عہدوں اور بین الصوبائی عزت متاثر ہوتی ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ بعض پارٹی ورکرز، آپ کی قیادت کی اجازت سے، سوشل میڈیا پر انتہائی نازیبا زبان استعمال کرتے ہیں، جس کی مذمت اور سدباب سب کو مل کر کرنا چاہیے۔