لاہور : پنجاب کے میدانی علاقے شدید اور غیر معمولی دھند کی لپیٹ میں ہیں۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق لاہور شہر اور اس کے گردونواح میں بھی دھند ہے۔
شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ موسم کی صورتحال کے پیش نظر غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ دوران سفر گاڑی آہستہ چلائیں اور فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔ دھند کی وجہ سے موٹرویز اور بڑی شاہراہیں بند ہیں۔