کراچی: پاک سر زمین پارٹی آج سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی

کراچی: پاک سر زمین پارٹی آج سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی

کراچی: پاک سر زمین پارٹی آج کراچی میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔ جلسے کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ شہر میں جگہ جگہ استقبالیہ کیمپ لگ گئے ہیں جبکہ سیکورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے ہیں۔ کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر تبت سینٹر کے قریب جلسہ کا آغاز تین بجے ہو گا جس کے لیے انتظامات شروع کر دیئے گئے ہیں۔ جلسے سے پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال، انیس قائم خانی اور دیگر رہنما خطاب کرینگے۔