ہالی ووڈ میں کام نہیں کرنا چاہتی، سوناکشی

: بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے کہا ہے کہ وہ ہالی ووڈ میں کام نہیں کرنا چاہتی ہیں۔

10:58 PM, 29 Jan, 2017

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق پریانکا چوپڑا اور دیپیکا پڈوکون ان دنوں ہالی وڈ میں کام کررہی ہیں تاہم سوناکشی ہالی ووڈ میں کام نہیں کرنا چاہتی ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ وہ بالی ووڈ میں کام کرکے خوش ہیں اور ان کی ہالی وڈ جانے کی ابھی کوئی خواہش نہیں ہے۔

سوناکشی نے کہا کہ میں یہاں خوش ہوںآپ مجھے وہاں کیوں بھیجنا چاہتے ہیں،مجھے سمجھ نہیں آتا، میں یہاں جو کام کررہی ہوں اس سے خوش ہوں، میں نے ہالی وڈ کے بارے میں سوچا نہیں ہے۔

سوناکشی کی اگلی فلم نورآہی ہے جو اپریل میں ریلیز ہونے والی ہے۔وہ اس فلم میں صحافی کا رول کررہی ہیں۔

مزیدخبریں