اے ٹی ایم سے شہریوں کی رقمیں لوٹنے والے 2 چینی باشندوں کو سزا سنا دی گئی

02:52 PM, 29 Jan, 2018

اے ٹی ایم فراڈ کیس میں چینی باشندوں کو سزا مل گئی۔ سٹی کورٹ میں گزشتہ برس ڈیفنس سے گرفتار کیے گئے 2 چینی باشندوں کو پیش کیا گیا جو اسکمنگ ڈیوائس اے ٹی ایم کو لگاتے اور شہریوں کا ڈیٹا چوری کر کے رقم نکال لیتے تھے۔

عدالت نے دونوں چینی باشندوں کو ایک ، ایک سال قید اور پچاس ، پچاس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ کراچی پولیس نے اے ٹی ایم سے رقوم کی چوری پر مزید چینی باشندوں کو ڈیوائسز سمیت گرفتار کیا ہوا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں