سانحہ ساہیوال میں زندگی ہارنے والے خاندان کو شہید کہا جائے یا جاں بحق ، قائمہ کمیٹی میں بڑی بحث

سانحہ ساہیوال میں زندگی ہارنے والے خاندان کو شہید کہا جائے یا جاں بحق ، قائمہ کمیٹی میں بڑی بحث
کیپشن: فوٹؤ بشکریہ سینیٹر رحمان ملک آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ

اسلام آباد: قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چئیر مین سینٹر رحمان ملک نے سانحہ ساہیوال کو ٹارگٹ کلنگ قرار دے دیا ۔ ان کا کہناتھا کہ جو لوگ مارے گئے ہیں ان کو شہید کہوں گا، چاروں افراد کو ناحق مارا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق سینٹر رحمان ملک کی زید صدارت سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس ہوا۔ اس اہم اجلاس میں سانحہ ساہیوال میں جاں بحق افراد کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی ۔ 

سینیٹر رحمان ملک متاثرہ خاندان سے ملاقات بھی کی ، رحمان ملک نے متاثرہ خاندان کی انصاف کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ آپ کے ساتھ انصاف ہوگا ۔
سینٹر رحمان ملک نے سانحہ ساہیوال کو ٹارگٹ کلنگ قرار دیاہے اور مارے گئے افراد کو شہید کہا ہے ۔ ان کا کہناتھا کہ کوئی چیز چھپانے نہیں دوں گا متاثرہ خاندان کا تحفظ بھی کی جائیگا ۔