برطانیہ نے متحدہ عرب امارات پر سفری پابندیاں عائد کر دیں

برطانیہ نے متحدہ عرب امارات پر سفری پابندیاں عائد کر دیں
کیپشن: برطانیہ نے متحدہ عرب امارات پر سفری پابندیاں عائد کر دیں
سورس: فائل فوٹو

لندن: برطانیہ نے متحدہ عرب امارات پر سفری پابندیاں عائد کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق برطانیہ نے متحدہ عرب امارات سے آنے والی تمام براہ راست پروازوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اس حوالے سے متحدہ عرب امارات میں برطانوی سفارت خانے کی جانب سے ٹوئٹ کیا گیا ہے۔

برطانوی سفارتی حکام کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ 29 جنوری کو برطانیہ کے مقامی وقت کے مطابق دوپہر 1 بجے سے متحدہ عرب امارات سے اڑنے والی کسی بھی براہ راست پرواز کو برطانیہ میں لینڈ کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ ملک میں واپس آنے کے خواہش مند برطانوی شہریوں کو متعلقہ حکام سے رابطہ کرنے کی تلقین کی گئی ہے۔ اس حوالے سے جاری کردہ ٹوئٹ میں ہیلپ لائن نمبرز بھی دیے گئے ہیں۔

برطانوی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ وبا کی نئی شکل کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کیا گیا ہے۔ وبا کی یہ نئی قسم زیادہ متعدی ہے جو پرانی اقسام کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے پھیلتی ہے۔

دوسری طرف جرمنی بھی وبا کی نئی قسم کے تیزی سے پھیلاؤ کو روکنے کی خاطر عالمی پروازوں کا سلسلہ مکمل طور پر بند کرنے کے فیصلے پر غور کر رہی ہے جب کہ دیگر یورپی ممالک بھی میں خصوصی اقدامات کرنے جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ برطانیہ اور جنوبی افریقا میں نئی قسم کا کورونا دریافت ہوا تھا جو پرانی اقسام کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے تاہم خوش آئند بات یہ ہے کہ کورونا ویکسین اس قسم کے خلاف بھی کارگر ہے۔