نسیم شاہ کی تباہ کن باؤلنگ ،کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے کراچی کنگز کو با آسانی شکست دیدی 

Karachi Kings VS Quetta Gladiators, PSL 2022

کراچی :پی ایس ایل کے چوتھے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے نسیم شاہ کی 5 وکٹوں کی بدولت کراچی کنگز  کو2 وکٹوں سے باآسانی شکست دے دی۔

نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جا رہے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیتنے پر کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی تو کپتان بابراعظم اور شرجیل خان نے بیٹنگ کا آغاز کیا تاہم شرجیل خان صرف 10 رنز بنا کرسہیل تنویر کے ہاتھوں آؤٹ ہو گئی،کراچی کنگز نے پہلے کھیلتے ہوئے 113 رنز کا ٹارگٹ دیا ۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے نسیم شاہ سب سے کامیاب باؤلر رہے جنہوں نے 3.2 اوورز میں 20 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور سہیل تنویر نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد حسنین، محمد نواز اور جیمز فالکنر نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔