پاکستان خطے میں امن کے لیے سرگرم: ورلڈ اکنامک فورم کے دوران 'بورڈ آف پیس' کا قیام، 7 مسلم ممالک کی شمولیت

11:51 AM, 29 Jan, 2026

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا ہے کہ پاکستان خطے میں امن و امان کے قیام کے لیے اپنی کوششیں بھرپور طریقے سے جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس سلسلے میں ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر بڑی سفارتی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔
ترجمان کے مطابق ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر 7 مسلم ممالک نے 'بورڈ آف پیس' میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اس فورم میں پاکستان کی نمائندگی کی اور فورم کے سائیڈ لائنز پر متعدد عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں کیں۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ وزیراعظم نے غزہ امن بورڈ کے خصوصی اجلاس میں بھی شرکت کی۔ انہوں نے پاکستان کا موقف پیش کرتے ہوئے غزہ میں پائیدار امن اور انسانی حقوق کی ضرورت پر زور دیا۔ ان ملاقاتوں کا مقصد مسلم امہ کے درمیان اتحاد اور علاقائی استحکام کو فروغ دینا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے مزید بتایا کہ صدرِ مملکت آصف علی زرداری اس وقت متحدہ عرب امارات (UAE) کے سرکاری دورے پر ہیں۔ یہ دورہ برادر ملک کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی اور اقتصادی تعاون کو مزید وسعت دینے کے سلسلے میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

مزیدخبریں