لاہور: داتا دربار کے قریب ماں اور شیر خوار بچی کے المناک واقعے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز نے بھکر کے دورے سے واپسی پر گھر جانے کے بجائے لاہور ایئرپورٹ پر ہی ہنگامی اجلاس طلب کیا، جس میں پولیس، ریسکیو 1122، واسا اور ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ حکام کو فوری طور پر طلب کیا گیا۔
اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ نے ریسکیو آپریشن میں شامل تمام اداروں کے افسران کو کٹہرے میں کھڑا کرتے ہوئے واقعے کی مکمل فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کھلے مین ہول، حفاظتی اقدامات کی عدم موجودگی اور ریسکیو میں ممکنہ کوتاہیوں پر سخت سوالات اٹھائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پولیس، ریسکیو 1122، واسا اور ضلعی انتظامیہ اپنی اپنی ذمہ داریوں سے متعلق تفصیلی رپورٹس پیش کریں گے، جن کی روشنی میں ذمہ داروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔
لاہور سانحہ: وزیراعلیٰ مریم نواز غمزدہ، انتظامیہ کی غفلت پر سخت ایکشن کا اعلان
02:14 PM, 29 Jan, 2026