صدر مملکت کی منظوری، لاہور ہائیکورٹ کے 11 ججز مستقل، ایک ایڈیشنل جج کی مدت میں توسیع

02:18 PM, 29 Jan, 2026

اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے لاہور ہائیکورٹ کے 11 ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد وزارتِ قانون نے ججز کی مستقلی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔وزارتِ قانون کے مطابق صدرِ مملکت کی منظوری کے بعد لاہور ہائیکورٹ کے 11 ایڈیشنل ججز کو مستقل جج تعینات کر دیا گیا ہے، جبکہ ایڈیشنل جج جسٹس طارق محمود باجوہ کی مدتِ تعیناتی میں چھ ماہ کی توسیع کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ججز کی مستقلی اور مدت میں توسیع آئینی طریقہ کار کے تحت جوڈیشل کمیشن اور پارلیمانی کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے اجرا کے بعد ججز اپنی نئی حیثیت کے مطابق فرائض انجام دیں گے۔

مزیدخبریں