سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز ریکارڈ اضافہ

05:26 PM, 29 Jan, 2026

کراچی: پاکستان بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے دن ریکارڈ اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، فی تولہ سونے کی قیمت 21 ہزار 200 روپے سے بڑھ کر 5 لاکھ 72 ہزار 862 روپے ہو گئی ہے۔

ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 10 گرام سونے کی قیمت بھی 18 ہزار 175 روپے سے بڑھ کر 4 لاکھ 91 ہزار 136 روپے تک پہنچ چکی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے، جس کے مطابق فی اونس سونا 212 ڈالر کی بڑھوتری کے ساتھ 5505 ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ جنوری 2026 میں سونے کی قیمت 1 لاکھ 15 ہزار 900 روپے تک بڑھ چکی ہے۔

مزیدخبریں