شاہ رخ اور انوشکا ڈرامہ "یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے" میں جلوہ گر ہوں گے

 شاہ رخ اور انوشکا ڈرامہ

ممبئی: معروف اداکار شاہ رخ خان اور انوشکا شرما آج کل اپنی آنے والی فلم " جب ہیری مٹ سجل" کی پروموشن میں مصروف ہیں۔ انہوں نے اپنی فلم کی پروموشن کے لیے چھوٹے پردے کا سہارا لے لیا۔


و ہ مشہور ڈ رامہ سریل "یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے" میں جلوہ گر ہوں گے ۔ان کا ڈرامے کے سیٹ پر بہت خو ش دلی سے استقبال کیا گیااور ڈرامے کے کرداروں نے ان کی شمولیت کا شکریہ ادا بھی کیا۔
شاہ رخ خان اور انوشکا شرما  نےا پنی شمولیت سے نقش اور کریتی کی منگنی کو چار چاند لگا دیئے ۔انہوں نے اس وقت ڈرامے میں انٹری دی جب منگنی کی انگوٹھی گم ہو جانے پر نائرہ پر یشان ہورہی ہوتی ہے تو  شاہ رخ خان انگوٹھی ڈھونڈنے میں ان مدد کرتے نظر آئیں گے۔

یاد رہے ڈرامہ "یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے" ٹی آر پی ریٹنگ کے مطابق تیسرے نمبر پر ہے۔