حکومت حفیظ شیخ کو جیل میں ڈالے، پتہ چل جائے گا کدھر ہیں کروڑوں روپے'

حکومت حفیظ شیخ کو جیل میں ڈالے، پتہ چل جائے گا کدھر ہیں کروڑوں روپے'
کیپشن: کرپشن پر باتیں کرنے والےعبدالحفیظ شیخ کو پکڑیں، زرداری۔۔۔۔۔۔۔فوٹو/ سوشل میڈیا

اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ وہ جو باہر جا کر کہتے ہیں کروڑوں کھا گئے ہیں وہ حفیظ شیخ کو پکڑ کر جیل میں ڈالیں پتہ چل جائے گا کہ کدھر ہیں ہزاروں اور کروڑوں روپے۔

احتساب عدالت میں میگا منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی جس میں وکیل آصف زرداری لطیف کھوسہ نے دلائل دیے جب کہ نیب کی جانب سے سابق صدر کے جسمانی ریمانڈ میں 10 روز کی توسیع کی درخواست کی گئی۔

اس موقع پر سابق صدر آصف زرداری نے عدالت سے کہا کہ عید کے بعد ہی کیس کی سماعت رکھ لیں جس پر جج محمد بشیر نے کہا کہ عید کے بعد نہیں رکھ سکتے۔ زیادہ سے زیادہ ریمانڈ 15 دن کا ہو سکتا ہے۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد سابق صدر آصف علی زرداری اور بہن فریال تالپور کے جسمانی ریمانڈ میں 10 روز کی توسیع کر دی۔ عدالت نے سابق صدر کو 8 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔

عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں سابق صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ کرپشن پر باتیں کرنے والےعبدالحفیظ شیخ کو پکڑیں وہ جو باہر جا کر کہتے ہیںکروڑوں کھا گئے۔ وہ حفیظ شیخ پکڑ کر جیل میں ڈالیں اور پتہ چل جائے گا کہ کدھر ہیں ہزاروں اور کروڑوں۔

صحافی کے سوال پر کہ کیا آپ مولانا فضل الرحمان کے ملین مارچ میں شرکت کریں گے۔ آصف زرداری نے کہا کہ ملین مارچ میں ہم کورٹ سے شریک ہوں گے، فکرنہ کرو۔